صنعتوں کو گیس کی بندش سے بیروزگاری بڑھے گی: گوجرانوالہ چیمبر

صنعتوں کو گیس کی بندش سے   بیروزگاری بڑھے گی: گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر  شیخ نعمان   صلاح الدین‘ سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے  گھریلو صارفین کی آڑ میں صنعتوں کو غیرمعینہ مدت تک سوئی گیس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی عدم فراہمی کا حکومتی فیصلہ بیروزگاری میں اضافے کا باعث بنے گا۔