ائرفورس وار کالج کی ٹیم کا دورہ واپڈا ہائوس

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان ایئر فورس وار کالج کراچی کی ٹیم نے آج واپڈا ہائوس کا دورہ کیا اور پانی اور بجلی کے  ترقیاتی منصوبوں کے بارے بریفنگ میں شرکت کی۔ پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی کے علاوہ دوست ممالک کے 16 آفیسرزپر مشتمل ٹیم کی قیادت ایئر کموڈور شاہد لطیف باجوہ نے کی۔ ممبر (واٹر) واپڈا حسنین افضال، ممبر (پاور) رضوان احمد، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) ضیاء الرحمن اور واپڈا کے سینئرز آفیسرز بھی اِس موقع پر موجود تھے۔