سیلاب کی تباہ کاریوں سے معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہونگے: ترجمان وزارت خزانہ

کراچی (رائٹرز) سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان آصف باجوہ نے کہا کہ سیلاب سے ہونےوالے فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگانا تو قبل از وقت ہے تاہم خدشہ ہے کہ رواں سال جی ڈی پی کی 4.5فیصد نمو نہیں ہوسکے گی۔ دریں اثناءآئی ایم ایف نے بتایا کہ موجودہ سیلاب گذشتہ 80برس کا بدترین ہے اور یہ پہلے ہی کمزور معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ قرضے کی چھٹی قسط کے سلسلے مےں آئی ایم ایف سے 23اگست کو اجلاس ہوگا اور ممکن ہے کہ آئی ایم ایف سیلاب کے پیش نظر مالی معاملات مےں کوئی گنجائش پیدا کر دے۔