سٹیٹ بینک اور دیگرتمام نجی بینک زکٰوۃ کٹوتی کے سلسلہ میں یکم رمضان المبارک کو بند رہیں گے جبکہ رمضان المبارک میں نئے اوقات کار کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔

سٹیٹ بینک اور دیگرتمام نجی بینک زکٰوۃ کٹوتی کے سلسلہ میں یکم رمضان المبارک کو بند رہیں گے جبکہ رمضان المبارک میں نئے اوقات کار کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کے تمام دفاتر عام لین دین کے لئے پیر تا جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک ،  جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔  دفاتر کے اوقات پیر تا جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گے، اور جمعہ کو دفاتر صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے ۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کے تمام دفاتر یکم رمضان المبارک کو زکٰوۃ کی کٹوتی کی غرض سے عام لین دین کے لئے بند رہیں گے، تاہم اسٹیٹ بینک، ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن، بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں کے افسران، ملازمین یکم رمضان المبارک کو عام لین دین کے علاوہ دیگر دفتری امور کی انجام دہی کے لئے معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔