ایف بی آر ماہانہ ٹیکس ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد ( عمران علی کندی ‘نیشن رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک بار پھر اپنا ماہانہ ٹیکس ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ایف بی آر جولائی میں 84 ارب ٹیکس حاصل کر سکی جبکہ ہدف 90 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں ریونیو میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2009ء میں ایف بی آر نے 73 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا تھا۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے سبب رواں ماہ کے لئے 103 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔