اوپن کرنسی مارکیٹ:روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ میں کمی

کراچی (این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے اور فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید85.75روپے سے گھٹ کر85.65روپے اور فروخت 85.90روپے سے گھٹ کر 85.85روپے ہو گئی۔ یورو کی قدر میں 75پیسے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں1.15روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث یورو کی قیمت خرید 113.00 روپے سے گھٹ کر 112.25روپے اور قیمت فروخت 113.50روپے سے گھٹ کر112.75روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 135.75روپے سے گھٹ کر134.60روپے اور قیمت فروخت136.25روپے سے گھٹ کر135.10روپے ہوگئی۔