اورنج ٹرین منصوبہ انقلابی ثابت ہو گا: بلال یٰسین
لاہور(خصوصی رپورٹر)حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے لئے حاصل کی جانے والی اراضی کے معاوضے کی90 فیصد ادائیگی مکمل کر لی گئی - دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعدایک ارب65 کروڑ90 لاکھ روپیمعاوضہ کی ادائیگی کر دی گئی۔یہ بات صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گراؤنڈ میں قائم معاوضہ ادائیگی مرکز میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی - انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی فرد یا خاندان کو تکلیف نہ پہنچے - انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہت بہتر معاوضے دیئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی حوالے سے تکلیف نہ پہنچے - صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہو گا جس کے ہما گیر اثرات ہونگے - انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی بدولت لاہور کا ٹریفک کلچر ایک نیا رخ لے گا - لوگوں کو باعزت ذریعہ سفر میسر آئے گا اوربزرگوں، خواتین و بچوں کو خصوصی فائدہ پہنچے گا -