ایف پی سی ی آئی انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے: افتخار علی ملک
لاہور( کامرس رپورٹر ) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے حریف فیڈریشن آف چیمبر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات میں امیدواران کھڑے کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ جس سے یو بی جی کے مسلسل چوتھی مرتبہ سالانہ انتخابات میں کامیابی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔ مخالفین کی طرف سے 13 میں سے 6 امیدواروں کے کاغذات جمع کروانا کاروباری برادری میں یو بی جی کی مقبولیت کا مظہر ہے ۔ یہ بات یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینٹرل چیئرمین افتخار علی ملک نے گروپ کی سینٹرل کورکمیٹی کے اجلاس میں کہی۔
انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد ریٹائرڈ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز (ایف جی آئی آر) میاں محمد ارشد پاکستان ریلویز میں چھتیس برس تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور کی صدارت میں ریلوے ہیڈکواٹر آفس لاہور میں الوداعی تقریب ہوئی۔ جس میں شعبہ ٹریفک و کمرشل، مکینکل، الیکٹریکل، انجیئرنگ اور میڈیکل کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 90فیصد کاروباری برادری یو بی جی کی حامی ہے کیونکہ اس گروپ کی تاجروں کیلئے خدمات بے مثال ہیں اور اس گر وپ نے ملک بھر کی کاروباری برادری کے مسائل حل کر وانے میں بروقت مدد کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صوبائی سربراہ میاں محمد ادریس کی انتھک محنت اور کوششوں سے ہم پنجاب میں 20چیمبرز کے تمام ووٹ حاصل کرلیں گے۔