کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ مجموعی سرمایہ کاری 70 کھرب 66 ارب سے تجاوز کر گئی‘ لاہور میں مندا

کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ مجموعی سرمایہ کاری 70 کھرب 66 ارب سے تجاوز کر گئی‘ لاہور میں مندا

کراچی + لاہور(مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر )کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کی31900 اور 32000کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں46ارب39 کروڑ  روپے سے زائد کا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس126.61 پوائنٹس اضافے  سے 32013.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 46 ارب 39 کروڑ 2 لاکھ 91 ہزار 308 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 70 کھرب 66 ارب 46 کروڑ 84 لاکھ21 ہزار 528 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر 86 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔8 ایل ایس ای  25 انڈیکس14.89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5493.63 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل5 لاکھ 88 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہو ا جبکہ گزشتہ روز 7 لاکھ 17 ہزار 900 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔