پی ایچ اے کے 653 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد نے سکیل 1 سے 15 کے653 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،  اس سلسلہ میں گزشتہ روز  جیلانی پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی ملک پرویز نے کی جبکہ  مہمانوں میں ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ،چوہدری شہباز  و غزالی سلیم بٹ  اور  رانا اعجاز حفیظ شامل تھے ۔