دکانیں، کاروباری مراکز جلد بند کرنے کے معاملے پر تاجروں سے مشاورت کی جائیگی : خاور رشید

دکانیں، کاروباری مراکز جلد بند کرنے کے معاملے پر تاجروں سے مشاورت کی جائیگی : خاور رشید

لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاںاور سینئر نائب چیرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دکانیں اور کاروباری مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد تاجروں کے ساتھ مشارورت کے بعد کیا جائے گا جس کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جلد تاجروں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کریں گے۔ گزشتہ روز انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر حکومت کے اس فیصلے پر ردعمل میں جلد بازی سے کام نہ لیں کیونکہ حکومت تاجروں کی منشا اور مفاد کا مکمل طور پر  خیال رکھتی ہے اور آئندہ کوئی بھی فیصلہ تاجروں کی مشاورت کے بغیر نہیںہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پہلے بھی اس قسم کے فیصلوں پر عمل درآمد سے قبل تاجروں سے مشاورت  کی حکمت عملی اپنائی تھی اور اب بھی وہ تاجروں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔