آئی سی ایم اے پاکستان اور اے سی سی اے کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

لاہور (پ ر) پاکستان کے دو مشہور پیشہ ور ادارے آئی سی ایم اے پاکستان اور اے سی سی اے کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں آئی سی ایم اے پاکستان کی طرف سے صدر ضیاء المصطفیٰ اعوان، محمد یاسین چیئرمین لاہور برانچ کونسل، شیخ محمود الحسن ڈائریکٹر سنٹرل ریجن اے سی سی اے کی طرف سے عارف مسعود مرزا، سجید اسلم اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ اس باہمی معاہدے کے بعد دونوں اداروں کے درمیان ایک دوسرے کی ممبر شپ کے لئے آسانی ہو گی۔