سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاری 16 ارب 52 کروڑ روپے بڑھ گئی
کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میںتیزی کا تسلسل جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33400کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں16ارب52کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 92.95 پوائنٹس اضافے سے 33469.15 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر377 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 16 ارب، 52 کروڑ 45 لاکھ 87 ہزار 72روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 71 کھرب 52 ارب 32 کروڑ 1 لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 81 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا 14 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 2 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 65 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 46.93 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5550.51 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 12 لاکھ 63 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز 10 لاکھ 46 ہزار 200 حصص کا لین دین ہوا۔