گارمنٹس کے مسائل حل کرنے سے ترقی و خوشحالی میں اضافہ ممکن ہے: شہزاد اعظم

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  کے چیرمین شہزاد اعظم خان نے کہا  کہ گارمنٹس اور نٹ وئیر ایکسپورٹ سیکٹر ملک میں روزگار کا نہایت اہم اور سب سے بڑا ذریعہ ہے جس کے ذریعے 4 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست روزی کما رہے ہیں اور ملک کے لئے تقریباً 4 ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ کما رہے ہیں۔ تاہم اس سیکٹر کو بہت سی داخلی اور خارجی مشکلات درپیش ہیں ۔جن کو دور کر کے اور اس شعبہ کی مزید ترقی دے کر ملک کی خوشحالی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ توانائی کے تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کا عمل   شروع کیا جائے۔