کپاس کے داموں میں مجموعی طورپر مندے کارحجان جاری

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کا ٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث کپاس کے داموں میں مجموعی طور پر مندی کارحجان جاری رہا اورکاروبار میں سرد بازاری رہی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ نرخ کسی تبدیلی کے بغیر فی من6850روپے پر بند کئے سندھ میں فی من کپاس کا دام5600 تا 7000روپے اور40کلو گرام پھٹی کا دام 2600تا3200روپے کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام6700تا7000روپے اور 40کلو گرام پھٹی کادام 2600 تا 3300  روپے رہا  جبکہ فی الحال پھٹی قلیل مقدار میں دستیاب ہے۔ جنرز کے پاس 9 لاکھ  کپاس کی گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے کاٹن بروکرز کے مطابق  بھارتی کاٹن یارن کی کم داموں پر درآمد کے باعث مقامی کاٹن اوریارن مارکیٹوں میں کپاس اوریارن کی خریداری کم ہوگئی۔