کنزیومر سالیڈیٹری سسٹم کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور (کامرس رپورٹر) صارفین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم کنزیومر سالیڈیریٹی سسٹم کے زیر اہتمام گزشتہ روز رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں خوراک کے معیار اور صارفین کی استطاعت  کے موضوع پر ایک سیمینار  ہوا۔  جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری خوراک  اسلم کمبوہ تھے جبکہ ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل عامر ضمیر نے  صدارت کی ۔کنزیومر سالیڈیریٹی سسٹم کے صدر محسن بھٹی نے  کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب بطور صارف آپ کو اپنی طاقت اور اہمیت کا اندازہ ہو جانا چاہئے ۔ یاد رکھیں تمام کمپنیاں اور ان کی مصنوعات آپ کیلئے تیار کی جاتی ہیں، لہٰذا تمام مصنوعات ساز اداروں کو بھی چاہئے کہ آپ کی ضروریات اور استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کا تعین کریں۔ اس کے بعد محسن بھٹی نے  طلبہ کو نقلی کولڈ ڈرنکس، پانی کی نقلی بوتلوں، نقلی پتی، نقلی مرچوں اور دیگر اشیاء کی پہچان بتائی۔