مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے : رریلوے انقلابی یونین

لاہور (پ ر)  ریلوے ملازمین انقلابی یونین کے زیراہتمام کیرج شاپ مغلپورہ میں ریلوے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر جعفر خان‘  جنرل سیکرٹری چودھری رحمت علی‘ سینئر نائب صدر مشتاق باجوہ ‘ امجد  ڈوگر‘ الیاس خاں‘ میاں صلاح الدین‘ ایم رمضان ارشد نائب صدر نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا  کہ موجودہ ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکنیکل الاؤنس 75 روپے کی بجائے کم از کم 5 ہزار روپے کیا جائے اور وزیراعظم اسسٹنٹ پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے یتیم بچے‘ بچیوں کو کنفرم بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔