منڈیوں میں ریٹ مانیٹر کئے جائیں: عثمان منان

لاہور (خصوصی رپورٹر) بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے کہا کہ پھل و سبزی منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ چیک کیا جائے اور کسی کو بھی زیادہ قیمت پر پھل و سبزی فروخت نہیں کرنے دیا جاتا۔ اگر کوئی خلاف ورزی کرتاہے تو اس کو موقع پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔ عوام کو سستی  سبزی و پھل مہیا کیا جاتا ہے۔