لاہور میںپاپام کی تین روزہ آٹو نمائش کا اختتام

 لاہور  (کلچرل رپورٹر+ کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹر پارٹس اینڈ الیسسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون  تین روزہ آٹو شو ختم ہو گیا۔ پاپام کے سیکرٹری محمد ارشد نے بتایا کہ  شو میں ملک بھر سے آٹو کمپنیوں کی طرف سے بھرپور شرکت کی شٹو میں نئی موٹرسائیکلیں، رکشے، کاریں، ٹریکٹر، ٹرک اور ان کے پارٹس رکھے گئے گاڑیاں بھی موجود تھیں۔  آخری روز ایشیاء کرکٹ کپ کے فائنل میچ کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں آٹو شو میں آئے۔ پاپام کے چیئرمین عثمان اسلم نے بتایا کہ شو کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ انہوں نے شو میں سٹالز کا دورہ کرتے وقت اشیاء کے  اعلیٰ معیار پر اظہار مسرت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت آٹو موٹیو انڈسٹری کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی عثمان اسلم ملک نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے پاپام کی طرف سے پیش کردہ بیشتر سفارشات و مطالبات کو فوراً منظور کر لیا اور باقی ماندہ کے بارے میں ہمدردانہ  غور اور جلد از جلد فیصلے کا یقین دلایا۔  امتیاز رستگار نے کہا کہ اس نمائش کا آغاز  1995ء میں ہوا تھا پہلے یہ ہر دو سال بعد منعقد ہوتی تھی مگر صنعت کاروں اور عوام کا حوصلہ افزا ردعمل دیکھتے ہوئے اب اسے سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر میاں فاروق الطاف بھی موجود تھے۔