فل سکیل ایمرجنسی مشق 11 مارچ کو لاہور ائرپورٹ پر ہوگی

لاہور(خبر نگار) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر فل سکیل ائر پورٹ ایمرجنسی مشق 11مارچ منگل کی صبح  دس بجے ہوگی۔  ایمرجنسی کال کے بعد  سول ایوی ایشن، فائرسروسز اور ائرپورٹ میڈیکل سروسز کے علاوہ  آرمی، ائر فورس، ریسکیو 1122 اور مختلف فائر بریگیڈ جائے حادثہ پر پہنچ کر جہاز سے    زخمیوں کے انخلا اور دیگر امدادی کاموں میں حصہ لیں گے۔