سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کے روزفی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکمی پر 1340ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے باعث  دس گرام سونے کی قیمت 259 روپے کمی پر44828روپے سے کم ہوکر 44571 روپے رہی ۔ فی تولہ قیمتیں مزید 300 روپے کمی کے ساتھ ہی 52300روپے سے  52000 روپے  پر پہنچ چکی ہیں۔