خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں: سیمینار

لاہور(کامرس رپورٹر)  معاشی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے  ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے خواتین کے عالمی یوم کے موقع پر  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کیا۔ صدر  چیمبر انجینئر سہیل لاشاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سابق ایم این اے یاسمین رحمن مہمانِ خصوصی تھیں۔  نائب صدر کاشف انور، سابق ایم این اے شیریں ارشد، ڈائریکٹر سوزو پارک ماہ جبیں لاشاری، سابق نائب صدر سعیدہ نذر، سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئر پرسن نبیلہ انتصار، سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن ناصرہ تسکین اور دیگر ماہرین نے اس موقع پر خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تمام طبقات ہائے فکر خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔  انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کا خواب تب تک پورا نہیں ہوسکتا جب تک کہ خواتین کو بااختیار نہ بنایا جائے۔