ایک ہفتہ کے دوران کئی سبزیاں اور پھل مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر 17 سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے40 روپے تک جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں2 روپے سے 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک کلو پیازکی قیمت2 روپے اضافے سے29 روپے، ٹماٹر 9  اضافے سے46 روپے، لہسن دیسی 10 روپے اضافے سے126 روپے،  ادرک چائنہ 40 روپے اضافے سے150 روپے، ادرک برما 24 روپے اضافے سے240 روپے،ادرک چائنا 24 روپے اضافے سے240 روپے، ادرک برما 10 روپے اضافے سے180 روپے،ادرک تھائی  لینڈ 26 روپے اضافے سے226 روپے، پالک دیسی3 روپے اضافے سے19 روپے، بینگن 2 روپے اضافے سے50 روپے، پھول گوبھی 13 روپے اضافے سے31 روپے، سبز مرچ 8 روپے اضافے سے98 روپے، مٹر 2 روپے اضافے سے27 روپے،  مولی3 روپے اضافے سے12 روپے، بھنڈی 6روپے اضافے سے104 روپے،  اروی 2 روپے اضافے سے64 روپے، مونگرے 3 روپے اضافے سے41 روپے، گاجر 1روپے اضافے سے17 روپے، پھلوں میں ایک کلو سیب سفید کی قیمت 2 روپے اضافے سے52 روپے، سیب پہاڑی 6روپے اضافے سے110 روپے، سیب امری 6روپے اضافے سے70 روپے،  انار بدانہ 16 روپے اضافے سے270 روپے، چیکو 6 روپے اضافے سے84 روپے،  خربوزہ 10 روپے اضافے سے74 روپے، اسٹابری 10 روپے اضافے سے180 روپے، کیلا اول درجن 10 روپے اضافے سے74 روپے،  کیلا دوئم درجن 2 روپے اضافے سے50 روپے، مالٹا درجن 4 روپے اضافے سے64 روپے، مالٹا کالا  درجن 6روپے اضافے سے104 روپے،  مالٹا شکری 4 روپے اضافے سے98 روپے، مسمی درجن 10 روپے اضافے سے104 روپے،  گریپ فروش فی عدد 3 روپے اضافے سے18 روپے،  کینو اول درجن  2 روپے اضافے سے90 روپے،  اور ناریل فی عدد کی قیمت10 روپے اضافے سے104 روپے ہو گئی۔