ایک ہفتہ کے دوران سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک اونس سونا کی قیمت 1327.6  ڈالر سے بڑھ کر1340.2 ڈالر اور ایک بیرل خام تیل کی قیمت102.44 ڈالر سے بڑھ کر 102.58 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک اونس چاندی کی قیمت 21.208 ڈالر سے کم ہو کر 20.902 ڈالر ہو گئی۔