ایچ وی اے سی نمائش 3 اپریل سے لاہور ایکسپو سنٹر میں شروع ہوگی

لاہور (پ ر) پاکستان ہیٹنگ‘ وینٹی لیشن‘ ایئر کنڈیشننگ‘ ریفریجریشن (ایچ وی اے سی آر) سوسائٹی کے زیراہتمام 21 ویں نمائش 3,4,5 اپریل لاہور ایکسپو سنٹر میں ہوگی۔  اعلان ایچ وی اے سی آر سوسائٹی لاہور کے چیئرمین محمد بھٹہ نے  کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو  اور کانفرنس کا مقصد پاکستان میں ایئرکنڈیشننگ کے شعبے میں جدیدیت ‘ ملک کی معیشت کو مضبوطی‘ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور لوگوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ایکسپو کے ڈپٹی کنوینر صفدر علی مغل نے کہا کہ اس نمائش اور کانفرنس میں حفظان صحت سے متعلق لوگوں میں آگاہی  بھی دی جائے گی۔ سوسائٹی کے لاہور چیپٹر کے چیئرمین نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے عوام کو پاکستانی اور بین الاقوامی مینوفیکچرز‘ کسٹمر سروسز کے نمائندوں‘ مارکیٹنگ اور فٹنگ کرنے والے ماہرین سے براہ راست رابطہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔