اوپن کرنسی مارکیٹ‘ روپے کے مقابلے میں ڈالر20پیسے مزید گھٹ گیا

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر‘برطانوی پائونڈ اوریورو میں کمی کے باعث ڈالرکی قیمت مزید20 پیسے   کمی پر103.00روپے ہوگئی اوپن کرنسی  مارکیٹ میں ہفتہ کے روز ڈالرکی قیمت خرید102.90روپے سے کم ہوکر 102.80روپے اورقیمت فروخت 103.20 روپے سے کم ہوکر 103.00 روپے کی نچلی سطح پر بندرہی۔برطانوی پائونڈ  اوریورو کی قیمتوں میں بالترتیب 30 پیسے اور10پیسے کی کمی واقع رہی۔ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 171.30 روپے سے کم ہوکر171.00روپے اور قیمت فروخت 171.55روپے سے کم ہو کر 171.25روپے کی نچلی سطح تک رہی۔ یورو کی قیمت خرید142.10روپے سے کم ہو  کر142.00روپے اورقیمت فروخت 142.35روپے سے کم ہوکر 142.25 روپے کی نچلی سطح پر محدود ہوکر رہ گئی ہے جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام پر بھی مقامی مارکیٹ میں ڈالر اوردیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں خاصہ استحکام جاری رہا مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر ڈالر کی قیمت میں کمی جاری رہی تو آئندہ ہفتے ڈالرکی قیمت100روپے تک پہنچنے کے واضح امکانات ہیں۔