اشیاء کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے حکومت جامع نظام پر عمل پیرا ہے: بلال یٰسین

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک وچیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب نے کہا  کہ صوبائی حکومت قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے جامع نظام پر عمل پیرا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوں اور عوام کو اشیاء ضروریہ سستے داموں میسر آئیں۔یہ بات انہوں نے  ٹائون ہال میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی سی اوز لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے علاوہ ٹی ایم اوز اور ٹی ایم ایز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ دکانوں پر نرخ نامے ایک سٹینڈ پرنمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں۔ اسی طرح بازاروں میں آنے والے صارفین کی سہولت کے لئے پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور عوام کی سکیورٹی کے لئے بھی مقامی پولیس کے تعاون سے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔