ڈیزل کی عدم دستیابی، ٹرینیں لیٹ ہونے لگیں

کراچی (نوائے وقت نیوز) ڈیزل کی عدم دستیابی پر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کی طرف سے پی ایس او کو بھیجا جانے والا چیک با¶نس ہو گیا۔ ریلوے حکام نے ٹرینوں کا پہیہ رواں رکھنے کےلئے ڈیزل کی یومیہ خریداری شروع کر دی۔ ٹرینوں کے لئے اوسطاً 65ہزار لٹر ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے۔