پی ٹی سی ایل اور میزان بینک میں تھری جی ایوو وائرلیس براڈبینڈ سروس کا معاہدہ

پی ٹی سی ایل اور میزان بینک میں تھری جی ایوو وائرلیس براڈبینڈ سروس کا معاہدہ

کراچی (پ ر) پی ٹی سی ایل اور میزان بینک نے صارفین کو وائرلیس براڈبینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت میزان بینک کے صارفین پی ٹی سی ایل تھری جی ایوو وائرلیس انٹرنیٹ کی سروس میزان بینک کی مصنوعات کے ساتھ استعمال کر سکیں گے۔ معاہدے کی تقریب میزان بینک کے ہیڈآفس کراچی میں ہوئی جس میں پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ بزنس زون ساﺅتھ، فرقان حبیب قریشی اور چیف آپریٹنگ آفیسر و ایگزیکٹو ڈائریکٹر میزان بینک عارف الاسلام نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل جنرل منیجر کنزیومر بزسن ساﺅتھ، ساجد شبیر منگریو، پی ٹی سی ایل سینئر منیجر، کنزیومر بزنس کراچی، بشیر پھلپٹو اور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ، میزان بینک محمد رضا بھی موجود تھے۔