پاکستان بھارت معاشی تعاون پر گول میز کانفرنس 10 جنوری کو ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر) 10جنوری کو لاہور چیمبر میں پاک بھارت معاشی و تجارتی تعاون کے موضوع پر ایک روزہ راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس ہو گی جس سے لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار، ڈپٹی انڈین ہائی کمشنر گوپال باگلے، ایڈیشنل کامرس سیکرٹری پاکستان فضل عباس میکن اور ڈائریکٹر جنرل ممبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آتندرا سن خطاب کرینگے۔