موبی لنک فاﺅنڈیشن ٹارچ بیئرررز کی شوکت خانم کے تفریحی میلہ میں شرکت

لاہور (پ ر) موبی لنک فاﺅنڈیشن ٹارچ بیئررز نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کی جانب سے زیر علاج بچوں کیلئے ہونے والے سالانہ میلہ میں شرکت کرتے ہوئے متعدد تفریحی مواقع فراہم کئے۔ ایک رورزہ تقریب میں 1000 سے زائد کم عمر مریضوں اور ان کے خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا۔ ان کے علاوہ SKMCH کے شراکتی اداروں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر موبی لنک شعبہ کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے سربراہ عمر منظور نے کہا کہ موبی لنک فاﺅنڈیشن کی مختلف فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں موبی لنک کے ٹارچ بیئررز مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ 2012ءکے دوران موبی لنک فاﺅنڈیشن نے پشاور میں زیر تعمیر SKMCH & RC کے نئے ہسپتال میں ایک آﺅٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپے کی عطیاتی رقم فراہم کی۔