مرکنٹائل ایکس چینج میں 2 ارب 98 کروڑ سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکس چینج میں 2 ارب 98 کروڑ سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 11378 لاٹوں کے سودے 2 ارب 98 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 6 سو 25 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، چاندی، چاول، چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اور پام آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 93.43 ڈالر بیرل، چاندی 30.30 ڈالر اونس، سونا 1654 ڈالر اونس، سونا 10 گرام 52481 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 63027 روپے، 100 کلو چاول اری 6 3256 روپے، ایک من پام آئل 4308 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 44.54 اور 100 کلو گندم کی قیمت 3407 روپے رہی۔