سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن کا اعلیٰ سطح اجلاس کمپنیوں میں فراڈ روکنے کیلئے حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کمپنیوں میں فراڈ اور صارفین کے استحصال کے خلاف جامع حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کاروبار میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نیب، سٹیٹ بنک، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے حکام نے شرکت کی۔