رواں مالی سال ‘ وفاقی حکومت نے بینکوں سے 7 کھرب 45 ارب سے زائد قرضے حاصل کئے

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے شیڈولڈ بینکوں سے 7 کھرب 45 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ روپے کے قرضے حاصل کئے جو گزشتہ مالی سال اتنی مدت کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے شیڈولڈ بینکوں سے حاصل کئے جانے والے 6 کھرب 38 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے کے قرضوں کے مقابلے میں ایک کھرب 6 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے زائد ہیں۔