بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری، درجنوں پکڑے گئے

بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری، درجنوں پکڑے گئے

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شدت اختیار کر گیا۔ ایس ای سیکنڈ سرکل محبوب عالم بھٹی کی زیرنگرانی تشکیل کردہ ٹیموں نے درجنوں بجلی چور پکڑ لئے۔ ایکسین اقبال ٹاﺅن اقبال مغل نے ایس ڈی او اقبال ٹاﺅن منظور الحسن، ایس ڈی او کینال رورڈ معراج خالد کے ہمراہ مون مارکیٹ، نظام بلاک سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران 25 بجلی بجلی چور پکڑے جس میں مظہر، صدیق، افتخار، امین، بھٹی، یوسف، خالد محمود سمیت دیگر شامل تھے۔ واپڈا نے لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کئے اور مقدمات درج کرا دیئے گئے۔