احمد نواز سکھیرا چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیڈا تعینات

لاہور( کامرس رپورٹر ) سردار احمد نواز سکھیرا نے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ تقرری سے پہلے وہ گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔ سردار احمد نواز سکھیرا فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر جبکہ شیخوپورہ میں وہ ڈی سی او رہے۔