پی آئی اے ملازمین حب الوطنی کا ثبوت دیں فلائٹ آپریشن مکمل بحال کریں: عبدالباسط
لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط اور ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین ہڑتال کی آ گ میں جلا کر اپنے ہاتھوں سے قومی ادارہ کا وجود ختم اورروزگار کے مواقع ضائع نہ کریں ۔ فوری طور پر اپریشن بحال کرکے حب الوطنی کا عملی ثبوت اور عوام کی پریشانیاں کم کریں ملازمین اپنی ہڑتال کو سیاسی بنا کر اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں ۔ہڑتال کو فساد میں تبدیل کرنے کی بجائے ہوشمندی سے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں کیونکہ قومی ادارہ کو تین سو ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ہڑتال نے نقصانات کو ناقابل تلافی بنا دیا ہے ۔