سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے اپیلٹ بنچ نے زیر التوا 126 اپیلوں پر فیصلہ سنادیا
لاہور(کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا تمام ایک سو چھبیس (126) اپیلوں اور درخواستوںپر فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور اس وقت گزشتہ سال کی کوئی زیر التوا درخواست بینج زیر سماعت نہیں۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے عہدہ سنھبالنے کے بعد اور حکومت کی جانب سے عاکف سعید اور فدا حسین سمو کو کمشنر تعینات کرنے کے بعد ایس ای سی پی کے اپیلٹ بینچ کی تشکیل نو کی گئی اور کمشنرز کی تعداد مکمل ہونے کے فوری بعد اپیلٹ بنچ نے درخواستوں کی سماعت تیز کر دی ۔ یکم جولائی 2015 کو ایس ای سی پی کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا اپیلوں کی تعداد ایک سو تیرہ (113)تھی جبکہ جولائی سے دسمبر تک سولہ نئی اپیلیں دائر کی گئی اس طرح اس عرصے کے دوران کل زیر التوا اپیلوں کی تعداد ایک سو ایک سو انتیس (129)تھی ۔ اس دوران کل ایک سو چھبیس (126) اپیلوں کی سماعت کی گئی اور فریقین کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کرنے کے بعد ان تمام اپیلوں پر فیصلے سنا دئے گئے۔