تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے: بابر حیات
لاہور(نیوز رپورٹر) تمام کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکا رڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تا کہ کام میں شفافیت اور تیزی آ سکے ۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹو ز پنجاب بار حیات تارڑ نے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس مد میں300ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کے مفادات کے تحفظ کیلئے ٹرانسفر آف پلاٹ کو بائیو میٹرک نظام کے تحت منسلک کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے مسائل اور ان کی جانب سے ممبران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں225کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کام کر رہی ہیں ان سو سائٹیز نے 2لاکھ سے زائد ممبران کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات فراہم کی ہیں ایک اندازے کے مطابق لاہور میں تقریباً ایک تہائی حصہ کوآپریٹو ہائوسنگ سیکٹر نے اور دو تہائی گورنمنٹ /پرائیویٹ سیکٹر نے فراہم کیا ہے۔