سائبان گروپ کی سالانہ فرینچائزی کانفرنس کا انعقاد
لاہور(پ ر)گزشتہ روز پی سی ہوٹل لاہور میں سائبان گروپ کی سالانہ فرینچائز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس پر وقار تقریب میں زراعت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ملک کی نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ کسانوں، صحافیوں، دانشوروں اساتذہ سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میک برائون ،ایف اے او، یو ایس ایڈ ،ایشیا کنسلٹنٹ تھے جبکہ تقریب کی صدارت چیئر مین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے میک برائون نے کہا کہ مجھے اس کانفرنس میں شریک ہو کر نہایت خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت کا اس ملک کے جی ڈی پی میں اہم کردار ہے۔ سائبان گروپ اس شعبے کی ترقی کے لئے نہایت احسن طریقے سے کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیئر مین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں زراعت کے شعبے کو ایک نئی جہت دے رہے ہیں۔