کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کی لہر100 انڈیکس کو 360 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار سے اوپر لے گئی۔جمعہ کواس تاریخی موقع پر جے ایس سیکورٹیز نے اپنے برقی پیغام میں کہا ہے کہ سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے تقریبا 22 کروڑ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے لیکن اسکے باوجود انڈیکس مستحکم رہا کیونکہ مقامی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کی کارکردگی پر اعتماد ہے۔پی ایس ایکس نے رواں سال 37 فیصد منافع کمایا ہے۔آئندہ سال پاکستان کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت کے بعد بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024