پتوکی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈائون ،10 سیل
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا حبیب آباد پتوکی میں جعلی اور بغیر لائسنس ادویات بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈائون ‘10فیکٹریاں سیل جبکہ موقع پر موجود مالکان و ملازمین گرفتار ‘لاکھوں روپے کی ادویات تلف کرنے کا حکم دیدیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دینگے ۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پنجاب حکومت عوام کو جعلی ادویات تیار کرنے والے مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔