ہر ضلع میں ہائی ٹیک میکانائزیشن سروسز سنٹر کے قیام سے کسان کو مشینری کی مرمت اور اوورہالنگ کی سہولت میسر ہوگی: محمد محمود
لاہور(نیوزرپورٹر ) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ہائی ٹیک میکا نائزیشن سروسز سینٹر قائم کرنے سے کسان کو مشینری کی مرمت اور اوور ہالنگ کی سہولت میسر ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ان سینٹرز کے قیام سے نجی شعبہ کے تحت جدید زرعی مشینری وآلات کاشتکاروں کو کرایہ پر دستیاب ہوں گے ۔ اس مقصد کے لئے حکومت 25فیصد ،کارو باری طبقہ 25فیصد اور باقی 50فیصد مالی وسائل بینک فراہم کریں گے ۔