یوفون نے ہواوے کے ساتھ خدمات کے انتظام کا معاہدہ کرلیا
لاہور (پ ر) پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے اپنے صارفین کو پہلے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے ساتھ خدمات کے انتظام کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ سال باقاعدہ روایتی پیشکش متعارف کرائی گئی تاکہ معروف ٹیلی کام کمپنیوں کو مدعو کیا جاسکے اور وہ اپنی پیشکشیں سامنے لائیں کہ وہ یوفون کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں جس سے وہ اپنا ہدف حاصل کرلے۔