یوٹیلٹی سٹورز پر چنے، مونگ اور ماش کی دالیں 4 سے 7 روپے کلو تک مہنگی

لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ روز ایک کلو دال چنا کی قیمت میں 4 روپے، ایک کلو دال مونگ کی قیمت میں 5 روپے اور ایک کلو دال ماش کی قیمت میں 7 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس سے ایک کلو دال چنا کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 74 روپے، دال مونگ کی قیمت 68 روپے سے بڑھ کر 73 روپے اور دال ماش کی قیمت 168 روپے سے بڑھ کر 175 روپے ہوگئی ہے۔
دالیں مہنگی