مثبت حکومتی ویژن کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: خاو رشید

لاہور(کامرس رپورٹر)سینئرنائب صدر مسلم لیگ (ن )ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے مثبت ویژن کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ملک میں امن کی فضاء قائم ہو رہی ہے۔  حکومت کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی فروغ اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔ پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک کے مابین تجارت،سرمایہ کاری،توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں اور ضرب عضب آپریشن کے تحت اب کراچی میں بھی امن وامان کی فضاء پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے۔