دو روزہ گلگت بلتستان فیسٹول لاہور چیمبر میں شروع

لاہور(کامرس رپورٹر)دو روزہ گلگت بلتستان فیسٹیول لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شروع ہوگیا ہے جو شمالی علاقہ جات کی ثقافت، ورثے اور سیاحت کی پوٹینشل کو اُجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے اپنی نوعیت کے اس منفرد فیسٹیول میں شرکت کی اور اس کے مختلف حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر سیاحت رانا مشہوداحمد خان اور لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتازسینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صد رسید محمود غزنوی  نے مشترکہ طور پر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری ٹورازم ڈویلپمنٹ یوتھ افئیرز گلگت بلتستان سیدھادی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاست رانا مشہوداحمد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیاحتی مقامات کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔