کراچی سٹاک مارکیٹ: ایک ہفتے کے دوران9لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کا انخلا

 کراچی سٹاک مارکیٹ: ایک ہفتے کے دوران9لاکھ ڈالر  غیر ملکی  سرمایہ کا انخلا

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندے پر کے ایس ای 100انڈیکس 368.53 پوائنٹس کمی پر 33400 اور 33300  کی نفسیاتی حدوں سے گر کر 33263.68 پر پہنچ گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے 9لاکھ 2 ہزار  466ڈالر سرمایہ نکال لیا ۔