ویب بیسڈ ون سسٹم کے ذریعے کلیئرنس کا عمل تیز کیا جائے گا: چیف کلکٹر کسٹم

لاہور (کامرس رپورٹر)  کسٹمز ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس سسٹم (WeBOC)کے ذریعے اشیاء کی  کلیئرنس کا عمل تیز کرے گا  ان خیالات کا اظہار چیف کلکٹر کسٹمز روزی  برکی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کسٹمز ویب بیسڈ ون کسٹمز کلیئرنس کے بارے میں  ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹمز) ذوالفقار یونس نے  کسٹمز ڈیپارٹمنٹ اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔  لاہور چیمبر کے سیکرٹری جنرل شاہد خلیل نے بھی خطاب کیا۔