مستحق بچیوں کیلئے شادی گرانٹ دگنا کر دی گئی

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ہمستحق بچیوں کی شادی گرانٹ کو 10ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے جبکہ گزارہ الاؤنس کی مد میں نادار بیوہ خواتین کی امداد میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔